عمران خان نے 5 سال میں تلخی کا ماحول پیدا کیا، قمر زمان کائرہ

April 01, 2023

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو چاہیے کہ قومی سطح کے معاملے پر فل کورٹ بنائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر ایک مثبت فیصلہ آئے تو یہ ہی عدالت اور ملک کےلیے بہتر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے 5 سال سیاست میں تلخی کا ماحول پیدا کیا۔