لاہور میں سابق ایس پی فرحت عباس کا دن دہاڑے گھر کے باہر قتل

April 01, 2023

فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز

لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

سابق ایس پی فرحت عباس گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے کہ اسی دوران ہیلمٹ پہنے نامعلوم موٹرسائیکل سوار سامنے سے اُن پر فائرنگ کردی اور وہاں سے موقع پر فرار ہوگیا۔ سابق ایس پی فرحت عباس موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے مقتول کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور واقعے کے متعلق دریافت کیا۔

انہوں نے ملزم کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ملزموں کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔