امریکا، مختلف ریاستوں میں بگولوں سے ہلاکتیں 22 ہو گئیں

April 02, 2023

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں بگولوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اموات 22 ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں سب سے زیادہ 7 اموات ریاست ٹینیسی میں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 اموات آرکنساس، مسی سیپی، الاباما، انڈیانا، الی نوائے اور وسط مغربی ریاستوں میں ہوئیں۔

درجنوں افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان اور بگولوں کے باعث امریکا میں 6 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہے۔