اوپن مارکیٹ میں آٹے کی عدم دستیابی کا پروپیگنڈاجھوٹا یے، ترجمان پنجاب حکومت

April 02, 2023

—فائل فوٹو

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی عدم دستیابی کا پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے آٹے کی عدم دستیابی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جھوٹ کی دکان چلانے کے لیے عوامی فلاحی منصوبوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی غریب مار پارٹی ہے، غریب کا جلتا چولہا انہیں برداشت نہیں، مفت آٹا براہِ راست غریب کے لیے ریلیف ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کریں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت مفت آٹا پوائنٹ کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی آٹے کی سپلائی کو یقینی بنا رہی ہے۔

ترجمان حکومتِ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی جگہ سے آٹے کی قلت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، عوام کسی شکایت کی صورت میں ہمیں اطلاع دیں۔