مالاکنڈ اور خیبر پختون خوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایڈیشنل ڈی جی نارتھ ایف آئی اے کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی تحقیقات کی جائیں گی، امپورٹڈ میٹریل پر 1120 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق 108 کمپنیاں 389 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث قرار دی گئی ہیں، جن کو نوٹسز جاری کر دیے۔
خوردنی تیل کی نجی کمپنی کے مالکان اور ایم ڈی کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی سفارش پر شروع کی گئیں۔