عامر خان کی بیٹی کی سالگرہ میں اداکار عمران خان کی شرکت

May 10, 2023

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی سالگرہ میں کئی برسوں سے اسکرین سے غائب اداکار عمران خان نے بھی شرکت کی۔ ان کی ایک جھلک نے مداحوں کو ان کی یاد دلا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی سالگرہ کی چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

ان ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرا خان کے قریبی رشتی دار اور دوستوں نے ان کی 26 ویں سالگرہ میں شرکت کی ہے۔

ان میں ان کے منگیتر نوپور شیکھرے، والدہ رینا دتا، کزن اور اداکارہ زین خان، عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ، اداکارہ لیکھا واشنگٹن، متھیلا پالکر، اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز اسکرین سے دوری اختیار کرنے والے اداکار عمران خان بنے، مداحوں نے اداکار سے ایک بار پھر اسکرین پر واپس آنے کی درخواست کر دی۔