ہالی ووڈ اداکارہ للی کولنز کی منگنی کی انگوٹھی پرتعیش ہوٹل سے چوری

May 10, 2023

ہالی ووڈ اداکارہ للی کولنز کی منگنی اور شادی کی انگوٹھی لاس اینجلس کے ایک پرتعیش ہوٹل سے چوری ہوگئی۔

34 سالہ ادکارہ ہوٹل کے حمام میں تھیں جب ان کے کمرے میں واردات ہوگئی۔

انہوں نے اپنی انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی سامان محفوظ بکسے میں رکھا تھا لیکن اس کے باوجود وہ چوری ہوگیا۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ چوری کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن کوئی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آئی۔

پولیس ہوٹل کے کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے چور کا سراغ لگا رہی ہے۔

للی کی منگنی کی انگوٹھی ان کے خاوند فلم ساز چارلی میک ڈویل نے ڈیزائن کی تھی۔

اس انگوٹھی میں دو سے تین قیراط کا ہیرا جڑا ہے جس کی مالیت 65 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

دونوں نے ستمبر 2020 میں منگنی کی تھی اور اسی برس شادی کرلی تھی۔