پاکستانی یوٹیوبر ابرار حسن کا بھارت میں پرتپاک استقبال

May 20, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی یوٹیوبر ابرار حسن کو بھارت میں بے پناہ پیار مل رہا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ابرار حسن پاکستان کے معروف یوٹیوبر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی موٹر سائیکل پر گھومتے پھرتے اور سیاحت پر کونٹینٹ بناتے ہیں۔


ابرار حسن آج کل بھارت کے شہر دہلی میں ہیں جہاں اِن کے پرجوش استقبال سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں بھارتی شہریوں کو ابرار حسن کے وی لاگز کی تعریفیں کرتے ہوئے اور اُن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔


اس سے قبل ابرار حسن نے خود کو بھارتی شہر ممبئی میں ملنے والے پیار کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔


اس ویڈیو میں بھی ممبئی کے شہریوں کو ابرار حسن کے ساتھ سیلفیز بنواتے اور آٹو گراف لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔