نیویارک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

May 21, 2023

نیویارک—فائل فوٹو

امریکا کے جدید اور کاروباری شہر نیویارک کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیویارک میں بلند ترین عمارتوں کا وزن یہاں سمندر کی سطح کو بڑھا رہا ہے اور اس شہر کو آہستہ آہستہ ڈبو رہا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیویارک ہر سال 1 سے 2 ملی میٹر ڈوب رہا ہے جبکہ اس کے کچھ علاقے 2.75 ملی میٹر کی رفتار سے ہر سال ڈوب رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نیویارک سٹی کی 8 ملین سے زیادہ آبادی کو سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ شہر میں نئی ​​عمارتیں سیلاب کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں اور اس حوالے سے حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ساحل، دریا یا جھیل کے کنارے پر تعمیر کی جانے والی ہر عمارت مستقبل میں سیلاب کے خطرے میں حصہ ڈال سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محققین نے نیویارک شہر کی تمام عمارتوں کا وزن تقریباً 842 ملین ٹن لگایا ہے۔