کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز کی بھرمار

May 22, 2023

فائل فوٹو

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہونے لگے۔

ہیڈ آف انفیکشس ڈیزیززپمز پروفیسر نسیم اختر کے مطابقپمز اسپتال آنے والے ٹائیفائیڈ کے 60 فیصد مریض ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے ہیں جوپنجاب، کےپی اور کشمیر سے پمز اسلام آباد آرہے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا افراد میں بالغ اور بچے دونوں شامل ہیں اور ایسے مریض کیصرف اینٹی بائیوٹک دوا کاخرچہ ڈیڑھ لاکھ روپےسے زائد ہے۔

پروفیسر نسیم اختر نے بتایا ہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا افراد پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک ادویات اثر نہیں کرتی

انہوں نے بتایا کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ گندے پانی اور آلودہ کھانے کے ذریعے پھیلتا ہے اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹک دواوں کا غیر ضروری اور بےتحاشہ استعمال بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔

ہیڈ آف انفیکشس ڈیزیزز پمز پروفیسر نسیم اختر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابر اختیار کریں، صاف پانی اور اچھا پکا ہوا کھانا کھائیں۔