انٹر بینک میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

May 23, 2023

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی اڑان آج بھی جاری ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں 59 پیسے اضافہ کیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر آج ڈالر 59 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے اختتام پر 78 پوائنٹس کم ہونے سے 41 ہزار 99 پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔