ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی

May 25, 2023

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 36 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 543 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 2 ہزار 332 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا دام 21 ڈالر کم ہو کر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔