ایک تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی

May 26, 2023

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 214 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 1952 ڈالر فی اونس ہے۔