اسٹیٹ بینک کی تمام ایکسچینج کمپنیز کو 24 گھنٹے وڈیو ریکارڈنگ کرنے کی ہدایت

May 27, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام ایکسچینج کمپنیز بشمول اے اور بی کیٹیگریز کو اپنے دفاتر میں24گھنٹے سی سی ٹی وی وڈیو ریکارڈنگ کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا مراسلہ تحریر کیا ہے۔ بینک کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر یاسر عرفات نے تحریر کیا ہے کہ یہ بات علم میں أئی ہے کہ کچھ ایکسچینج کمپنیاں قانون پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔ تمام کمپنیاں پورے ماہ 24گھنٹے ریکارڈنگ کریں، وڈیو ریکارڈنگ چھ ماہ تک محفوظ رکھیں جب تک أڈٹ نہیں ہو جاتا، کچھ کمپنیز نے سینسر نصب کر رکھے ہیں جو غیر قانونی ہے اس سے ناپسندیدہ اور مشکوک سرگرمیاں ریکارڈنگ میں نہیں أتیں۔