نیشنل گیمز: نیوی نے 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ سیلنگ ایونٹ اپنے نام کرلیا

May 27, 2023

34ویں نیشنل گیمز کے سیلنگ مقابلے کراچی میں مکمل ہوگئے۔ اوپن سی اور پی اے ایف یاٹ کلب میں ہونے والے ان مقابلوں میں نیوی نے 9 گولڈ میڈلز حاصل کرکے سیلنگ کا ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

نیشنل گیمز سیلنگ میں 13 مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے، یہ مقابلے کراچی کے سمندر کے ساتھ ساتھ پی اے ایف یاٹ کلب میں منعقد ہوئے جس میں نیوی کے ایتھلیٹس چھائے رہے۔

نیوی کے سیلرز نے پہلے مرحلے میں تمام 7 گولڈ میڈلز جیتے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں 6 میں سے مزید 2 گولڈ میڈل اپنے نام کرتے ہوئے 13 میں سے 9 کیٹیگری کے گولڈ میڈل جیتے اور سیلنگ میں اپنی بالادستی ثابت کردی۔ نیوی نے 2 برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔

کے پی اور پاکستان ایئر فورس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ دونوں نے 2، 2 گولڈ میڈلز، 4، 4 سلور اور 2، 2 برانز میڈلز حاصل کیے۔

آرمی نے 3 سلور اور 4 برانز، سندھ نے ایک سلور اور 2 برانز پنجاب نے ایک سلور میڈل جبکہ بلوچستان نے سیلنگ کے مقابلوں میں ایک برانز میڈل حاصل کیا۔