گیس بندش سے جان لیوا حاد ثات بڑھ گئے ، صارفین کا احتجاج

May 28, 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)شہریوں نے شدید گرمی کے باوجود گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے محکمہ سوئی گیس روزانہ 12سے14گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی بند کر دیتا ہے جس سےمختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے جان لیوا حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ ایسے حادثات پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہئے ۔ عوام نے وزیر اعظم شہبازشریف سے بھی مطالبہ کیا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیاجائے۔