متحدہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مردم شماری میں بےضابطگیوں پر شدید تشویش

May 28, 2023

فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد میں اجلاس ہوا جس میںمردم شماری میں بےضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے اجلاس کی صدارت کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں مردم شماری میں بےضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں مکمل اتفاق کیا گیا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، اجلاس میں مردم شماری میں کسی قسم کی گڑبڑ قبول نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔