بے نظیر بھٹو شہید کے بچے’عینک والا جن‘ نشر ہونے سے پہلے کیسے دیکھ لیتے تھے؟

May 29, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے بچے 90ء کی دہائی کا مشہور ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ ٹی وی پر نشر ہونے سے پہلے ہی دیکھ لیتے تھے۔

ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ کی مقبولیت کے بعد اداکارحسیب پاشا بطور ہامون جادوگر 90ء کی دہائی کے بچوں میں مشہور ہونے والے کرداروں میں سے ایک تھے۔

90ء کی دہائی کی پوری نسل یہ مشہور ڈرامہ دیکھ کر پروان چڑھی اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ڈرامہ اس وقت وزیراعظم ہاؤس میں بھی مشہور تھا۔

حسیب پاشا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’عینک والا جن‘ کا اس وقت کے بچوں میں اس قدر جنون تھا کہ اس شو کی ریکارڈنگ اُس وقت کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے گھر پر نشر ہونے سے ایک دن پہلے بھیج دی جاتی تھی تاکہ بلاول اور بختاور بھٹو ذرداری انہیں ٹی وی پر نشر ہونے سے پہلے دیکھ سکیں اور اگلے روز وہ قسط نشر ہوتی تھی۔