کراچی: نگلیریا وائرس سے ایک ہفتے کے دوران 3 افراد انتقال کرگئے

May 29, 2023

فائل فوٹو

نگلیریا وائرس ایک اور کراچی کے شہری کی جان لے گیا، ایک ہفتے کے دوران 3 افراد انتقال کرگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوراننگلیریا کے باعث ایک خاتون اور 2 مرد کا انتقال کرگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والی 32 سالہ مریضہ میں 24 مئی کو نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔