امریکا، سعودی عرب اور جی سی سی ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

May 29, 2023

فائل فوٹو

امریکا نے سعودی عرب اور خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) میں شامل ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ’ایگل ریزولو 23‘ شروع کر دیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فوج کے ہیڈکوارٹرز ’سینٹرل کمانڈ‘ نے بیان میں کہا کہ مشق میں انسداد دہشتگردی، سمندر میں موجود بارودی سرنگوں اور ایئر ڈیفنس تعاون پر توجہ دی جائے گی۔

سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ان مشقوں سے متعلق سینٹ کام سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا کہ یہ مشقیں پورے خطے میں فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایگل ریزولو جیسی مشقیں امریکی فوجی تعاون کا مظہر اور تمام جی سی سی ممالک میں مشترکہ آپریشنز کو وسیع کرنے کیلئے مواقع فراہم کریں گی۔

امریکی فوج کے مطابق ایگل ریزولف مشقیں سال میں دو بار منعقد کی جاتی ہیں۔