صدر اور وزیراعظم آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

May 30, 2023

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہدورہ کریں گے۔

صدر مملکت 34 ویں نیشنل گیم کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا۔