ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان کے ہارون خان کو راؤنڈ آف 16 میں شکست

May 30, 2023

فوٹو: اسکرین گریب

باکو میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہارون خان کو ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی کے بعد راؤنڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مائنس 58 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان کے ہارون خان نے راونڈ آف 64 میں سربیا کے بیلانووچ کو 0-2 سے شکست دی، ان کی کامیابی کا اسکور 6-14 اور 10-17 رہا۔

راؤنڈ آف 32 میں ہارون خان مصر کے منصور مصطفیٰ کے خلاف معرکہ آرا ہوئے۔ پہلے راؤنڈ میں مصری پلیئر ہارون پر حاری رہے لیکن اگلے دو راؤنڈز میں پاکستانی کھلاڑی نے حریف کو آؤٹ کلاس کرکے 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔

راؤنڈ آف 32 میں ہارون کی کامیابی کا اسکور 14-11، 2-15 اور 4-16 رہا۔

راونڈ آف 16 میں ہارون اپنی کارکرگی کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکے اور انہیں آزاد حیثیت میں کھیلنے والے روسی کھلاڑی گٹساو جیورجی نے 0-2 سے شکست دی۔

روسی ایتھلیٹ کا ہارون کیخلاف جیت کا اسکور 4-7 اور 2-14 رہا۔

باکو ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی شریک ہیں۔