سونم باجوہ نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

May 31, 2023

فائل فوٹو

بھارتی پنجابی سنیما سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نازیبا مناظر کی وجہ سے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی آفرز کو ٹھکرا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی ہندی فلموں کی پیشکش صرف اس لئے مسترد کی کیونکہ انہیں نازیبا مناظر کی عکسبندی اور اس کے نتیجے میں موصول ہونے والے ردعمل سے خوف آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے سین شوٹ کرا کر وہ اپنے پنجابی فلموں کے مداحوں کو مایوس نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے اس فیصلے کی وجہ سے ان کے والدین کا ان پر اعتماد بڑھا اور وہ بھی ان کے اداکاری کے فیصلے کی حمایت کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں اس طرح کے غیر اخلاقی مناظر کی وجہ سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ ان کے مداحوں کو بھی مایوسی ہوگی، جس کے لئے وہ تیار نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ سونم باجوہ نے 2013 میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔