بابر اعظم نے امریکا میں اردو سے محبت کا عملی ثبوت دے دیا

May 31, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ امریکا میں قومی زبان اردو سے عملی محبت کا ثبوت دے دیا۔

بابر اعظم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء سے اردو میں خطاب کیا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے بہت پُرجوش ہوں، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیںہوتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم عمر میں اپنے چھوٹے اور بڑے دونوں سے سیکھتے ہیں کیونکہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیںہوتا۔

بابر اعظم نے اپنی تقریر میںزور دیا کہ نوجوان خود پر یقین رکھیں اور سیدھے راستے پر چلیں کیونکہ ہم آج کل کسی اور طرف جاتے جا رہے ہیں، بڑے لوگوںکے دیے مشوروں پر سوچنا اور سمجھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان امریکی ریاست میسیچوسٹس کے شہر بوسٹن میں موجود ہارورڈ بزنس اسکول کے کیمپس میں31 مئی سے 3 جون تک منعقد ہونے والے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔