6 سال سے میرے پاس نوکری نہیں، اسکواش پلیئر طیب اسلم

May 31, 2023

پاکستان نمبر ون اسکواش پلیئر طیب اسلم کا کہنا ہے کہچھ سال سے میرے پاس نوکری نہیں۔

لاہور میںطیب اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ کا کنٹریکٹ تھما دیا جاتا ہے لیکن نوکری کوئی نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث کھیل سے دور ہوا تو کسی نے پوچھا تک نہیں۔

طیب اسلم نے مزید کہا کہ انہیں ملازمتیں دیں جنہوں نے ملک کےلیے میڈلز حاصل کیے۔