• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات نے واقعی راہول ویدیا کو بلاک کردیا یا الگورتھم کی خرابی؟


بھارتی گلوکار راہول ویدیا نے بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایہ ناز کرکٹر نے بھارتی اداکارہ اونیت کور کی ایک بولڈ تصویر غلطی سے لائیک کردی، تاہم یہ معاملہ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب کھلاڑی نے خود انسٹااسٹوری شیئر کرکے اس معاملے پر وضاحت دی اور اسے انسٹاگرام کی غلطی قرار دے دیا۔

ویرات کوہلی کے مطابق انہوں نے اونیت کور کی تصویر کو لائیک نہیں کیا بلکہ یہ انسٹاگرام کی غلطی ہے جس کے باعث ان کے اکاؤنٹ سے دوسروں کی پوسٹ لائیک ہو رہی ہیں۔

بس پھر کیا تھا بھارتی کھلاڑی کی اندھی تقلید کرنے والے مداح میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے اکاؤنٹ پر پہنچ گئے اور ان کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ویرات کوہلی سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

گلوکار راہول ویدیا نے موقع پاکر اسٹار کرکٹر کو طنز کا نشانہ بنایا اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا ہو سکتا ہے کہ میرے اکاؤنٹ سے بہت ساری تصاویر لائیک کی جائیں لیکن وہ میں نے نہیں کی ہونگی وہ الگورتھم کا مسئلہ ہوگا، لہٰذا اسے انسٹاگرام کی غلطی سمجھیے گا، میری نہیں‘۔

بعدازاں انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کرکٹر نے ان کی وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں بلاک کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راہول ویدیا نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہوگا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بلاک کر دیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ انہوں نے نہیں کیا ہوگا بلکہ انسٹاگرام کی خرابی بھی ہو سکتی ہے، مجھے ویرات کوہلی نے نہیں بلکہ الگورتھم نے بلاک کیا ہوگا۔

بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ گلوکار کو مذکورہ ویڈیوز کے سبب کوہلی کے مداحوں کے ہاتھوں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے انسٹا اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے راہول ویدیا نے کہا کہ ویرات کوہلی کے پُرستار ان سے بھی بڑے جوکر ہیں۔

ایک اور انسٹااسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ اور اب آپ لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ ٹھیک ہے لیکن آپ لوگ میری اہلیہ اور بہن کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جن کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں، تو میں ٹھیک تھا ویرات کے پُرستار جوکر ہی ہیں، 2 کوڑی کے جوکر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید