’پی پی ای پی سی اے‘ کا بجٹ میں پانچ سوملین روپے مختص کرنے کا مطالبہ

June 01, 2023

اسلام آباد(خالد مصطفی) پٹرولیم ڈویژن کی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز نے حکومت سے مالی سال 2023-2024کے بجٹ میں ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی کی مد میں 500ملین روپئے مختص کرنے اپیل کر دی ہے تاکہ مالی مشکلات پر قابو پایا جاسکے۔ پاکستان پٹرولئیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن (پی پی ای پی سی اے) کا کہنا ہے کہ رقم کی فراہمی سے پٹرولیم مصنوعات کی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن میں مدد ملے گی۔