کراچی (افضل ندیم ڈوگر)ملک بھر کا فلائٹ شیڈول متاثر، ملتان کی پرواز لاہور منتقل، 5پروازیں منسوخ، 108میں تاخیر۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 840 کو لاہور لینڈ کرایا گیا جبکہ 108 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ کراچی ملتان لاہور اسلام آباد اور دبئی کی 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔