کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ تعلیمی و تحقیقی سمپوزیم کا آغاز 17 دسمبر کو “طبی جامعات میں تحقیق کی راہ میں حائل رکاوٹیں” کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے سے ہوا، جس کی صدارت وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے کی۔ یہ سمپوزیم پروفیسر محمد آصف میمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جبکہ ڈاکٹر شیراز شیخ اور ڈاکٹر نازش جعفر نے بطور شریک صدور فرائض انجام دیے، جنہوں نے دن بھر جاری رہنے والی علمی سرگرمیوں کو تحقیقی سنجیدگی اور اسٹریٹجک سمت فراہم کی۔ خطاب کرتے ہوئے وزیرِ جامعات نے جے ایس ایم یو میں موجود تحقیقی ماحول کو سراہا اور کہا کہ اساتذہ، طلبہ اور ماہرین میں تحقیق کے لیے مضبوط جذبہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔