• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان 21 دسمبر کو کراچی سے نئی تحریک کا آغاز کریں گے، راشد محمود سومرو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان 21دسمبر کو کراچی سے نئی تحریک کا آغاز کریں گے،انھوںنے کہا کہ دینی مدارس اسلامی تشخص، فکری تربیت اور معاشرتی اصلاح کے مضبوط قلعے ہیں، جہاں سے نکلنے والے علماء معاشرے کو علم، کردار اور اعتدال کی روشنی فراہم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جامعہ اسلامیہ محمودیہ نئی سبزی منڈی کراچی میں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جامعہ کے رئیس و بانی مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی نے صدارتی خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید