لاہور(آصف محمود بٹ )لاہور چیمبر میں 8فروری کو پہلی مرتبہ SMEفنانس اینڈ بینکنگ ایکسپوکا انعقاد۔معروف کمرشل بینک کی شرکت متوقع، کریڈٹ اسکیمز، آسان قرضے، سرمایہ کاری کے متبادل آپشنز اور دیگر مالیاتی سہولیات پیش کرینگے۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ہ بینکنگ سیکٹر کے ساتھ مسلسل رابطے، مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے ایک سازگار، مستحکم اور کاروبار دوست ماحول پیدا کیا جائے گا تاکہ کاروباری افراد اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر سکیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کریں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں یعنی ایس ایم ایز کو درپیش مالی مشکلات کے حل اور اور ان کی ترقی کے لیے ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے 8 جنوری 2026 کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں "ایس ایم ای فنانس اینڈ بینکنگ ایکسپو" منعقد کررہا ہے جس کا افتتاح گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کریں گے جبکہ مالیاتی ماہرین، کاروباری رہنما، بینکنگ سیکٹر کے سینئر عہدیداران، سرکاری حکام اور ایس ایم ای سیکٹر کے نمائندگان کی بڑی تعداد اس میں شریک ہوگی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اہم ترین قدم کا مقشد ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو مضبوط کرنا، مالی وسائل تک آسان رسائی فراہم کرنا اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانا ہے۔