کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے جمعرات کے روز 30ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر مشتمل فیکلٹی آف سائنس کے نوتعمیر اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ جامعہ کراچی سعید احمد شیخ نے بتایا کہ اکیڈمک بلاک 283 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، منصوبے کی فنڈنگ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے فراہم کی۔