کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے مدت 2025ء تا 2027ء میں پیپلز یونائیٹڈ ایمپلائز نے تمام عہدوں سمیت مجلسِ عاملہ کی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔انتخابات بدھ کے روزکلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئے۔ چیف الیکشن آفیسر شمیم اے رؤف کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق پیپلز یونائیٹڈ ایمپلائز کے زاہد حسین 623 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے۔ نائب صدر کی دونوں نشستوں پر طارق عباس اور محمد ارشد نے 619، 619 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔