پاکستان جونیئر ٹیم بغیر ڈیلی الاؤنس کے کھیلنے پر مجبور

June 01, 2023

فائل فوٹو

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئر ٹیم بغیر ڈیلی الاؤنس کے کھیلنے پر مجبور ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے پر اب تک کسی کھلاڑی کو یومیہ الاؤنس نہیں دیا گیا، غیر ملکی دورے پر ہر کھلاڑی کو یومیہ 100 امریکی ڈالرز دیے جاتے ہیں۔

اب تک نہ مینجمنٹ کو اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو ڈیلی الاؤنس دیا گیا ہے، ٹیم روانگی سے قبلپاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کئی بار فنڈز کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے خود ٹکٹس اور کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کیا، ٹیم روانگی کے وقت پی ایس بی سے صرف ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا گیا تھا اس کا بھی انکار کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔