ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

June 01, 2023

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 26 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک 9 ارب 51 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔