کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ کے مستقبل کے حوالے سے بتا دیا

June 02, 2023

فائل فوٹو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ سعودی پرو لیگ دنیا کی 5 بڑی لیگز میں شامل ہوسکتی ہے اگر اس میں مزید مشہور کھلاڑی آجائیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اگر بڑے نام والے مشہور، نوجوان اور پرانے کھلاڑی آتے ہیںتو یہ اچھی بات ہوگی کیونکہ اس سے لیگ میںبہتری آئے گی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پرو لیگ بہت اچھی ہے اور اس میںبہتری کی مزید گنجائش ہے، اس میں اچھی ٹیمیںاور بہت اچھے مقامی فٹبالرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں خوش ہوں، یہیں اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں اور میں یہیں کھیلوں گا۔

اسٹار فٹبالر نے کہا کہ انہیںانفرا اسٹرکچر میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور ریفریز کو بھی تھوڑا تیز ہونا ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی سمیت کئی مشہور کھلاڑی اپنے کیریئر کے اختتام سے تھوڑا قبل یا اس کے بعد سعودی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دسمبر میں شمولیت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ اپنا پہلا سیزن مکمل کرلیا ہے اور سعودی پرو لیگ میںان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔