منال خان نے اپنی اسکن کیئر روٹین شیئر کردی

June 02, 2023

اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکارہ منال خان نے اپنی ہفتہ وار اسکن کیئر روٹین شیئر کی ہے۔

اداکارہ منال خان نے وی لاگنگ بھی شروع کر دی ہے۔

اپنے اسکن کیئر سے متعلق شیئر کیے گئے پہلے وی لاگ میں منال خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وی لاگنگ اپنے مداحوں کی پُر زور فرمائش پر شروع کی ہے، اس میں اُن کے شوہر احسن محسن اکرام کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے، اُن کے شوہر نے بھی اُنہیں وی لاگنگ کے لیے بہت کہا جس کے بعد اب وہ اپنا پہلا وی لاگ بنا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں اسکن کیئر روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ میں بتایا کہ وہ ہفتے میں کم از کم ایک بار یہ روٹین ضرور دہراتی ہیں۔

منال خان کی اسکن کیئر روٹین میں کلینزنگ، اسکربنگ، کلے ماسک اور ہائیڈریشن ماسک شامل تھا۔

وی لاگ کے آخر میں منال خان نے اپنے ناظرین سے بھی اسکن کیئر سے متعلق مشورے اور خود کے لیے تجاویز مانگیں۔

واضح رہے کہ منال خان کے اس وی لاگ کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں یوٹیوب صارفین نے دیکھ لیا ہے۔