• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا الطاف بھارتی اداکاروں پر برس پڑیں، انہیں بزدل بھی قرار دے دیا

اداکارہ حنا الطاف — فائل فوٹو
اداکارہ حنا الطاف — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے بھارتی فوج کی جانب سے نہتے پاکستانی شہریوں پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے حملے پر خوش ہونے والے بھارتی اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حنا الطاف نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مشہور بھارتی اداکاروں کی جانب سے پاکستان میں معصوم جانوں کے نقصان پر خوشی میں کیے گئے ٹوئٹس کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کردیا۔ 

انہوں نے لکھا کہ پاکستان سرحد کے دونوں جانب معصوم جانوں کے نقصان کی مذمت کرتا ہے مگر ہمارے دکھ پر آپ لوگوں کو خوش ہوتے اور جشن مناتے دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ان تمام بھارتی اداکاروں اور ان لوگوں کو اَن فالو اور اَن سبسکرائب کریں جنہوں نے پاکستان میں رہنے کا انتخاب کیا لیکن جب ان کے وطن کی مٹی کو ان کی ضرورت پڑی تو خاموش رہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سرحد کے پار کچھ لوگ جنگی جنون میں مبتلا ہیں جبکہ ہم مسلسل امن اور دوستی کی بات کر رہے ہیں لیکن دوستی کبھی بھی یکطرفہ نہیں ہوسکتی۔

حنا الطاف نے لکھا کہ ہمیں ایسے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں جو انتہائی سنگین حالات میں بھی حق کے لیے آواز نہیں اُٹھا سکتے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید