• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلیکس میں 10 سال بعد بڑی تبدیلیاں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے اپنے ہوم پیج میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا، جو گزشتہ 10 برسوں میں پہلی بار عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کمپنی نے 2013ء کے بعد پہلی بار صارفین کےلیے نئی ترتیب، ڈیزائن اور فیچرز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیٹ فلیکس کا نیا ٹی وی ہوم پیج اب مین مینو کو بائیں جانب سے ہٹا کر درمیان میں لے آئے گا جیسا کہ ایپل ٹی وی کی طرز کا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مواد کی تفصیلات کو مختصر کیا جائے گا اور سفارشات کو ناظرین کے دیکھنے کے وقت اور براؤزنگ کی بنیاد پر حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

نئے مینو میں اب فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ لائیو ایونٹس اور گیمنگ مواد کو بھی نمایاں کیا جائے گا، خاص طور پر ان صارفین کےلیے جنہوں نے ایسی دلچسپی ظاہر کی ہو۔

نیٹ فلیکس نے اعلان کیا کہ وہ اپنی موبائل ایپ پر اے آئی سے چلنے والی سرچ اور ویڈیو فیڈ کے فیچرز کا تجربہ کرے گا، جس سے صارفین عام گفتگو کی زبان میں مواد تلاش کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک ورٹیکل ویڈیو فیڈ کی طرز پر مختصر کلپس پر مبنی ویڈیوز کی ایک اسکرول ایبل فیڈ متعارف کروائی جائے گی، جس کے ذریعے صارفین نئی فلمیں یا شوز دریافت کر سکیں گے۔

یہ فیچرز ابھی صرف مخصوص صارفین کے لیے آزمائشی طور پر دستیاب ہوں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید