• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید

اداکارہ ہانیہ عامر — فائل فوٹو
اداکارہ ہانیہ عامر — فائل فوٹو 

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا۔

ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا انسٹاگرام پر ایک ہی اکاؤنٹ ہے۔

    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر کسی کو بھی میرے نام سے منسوب کسی بھی دوسرے اکاؤنٹ سے کوئی فرینڈ ریکوئیسٹ موصول ہوئی ہے تو براہ مہربانی اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں، شکریہ!

    واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ہانیہ عامر نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں اپنے اکاؤنٹ پر پابندی عائد ہونے کے بعد بھارتی مداحوں کےلیے ایک نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

    اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں کی اب باقاعدہ تردید کردی ہے۔

    انٹرٹینمنٹ سے مزید