کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لی گئی

June 03, 2023

فائل فوٹو

لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی، افتخار نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کردیا۔

محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روک لیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا۔

افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔