پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا اجلاس طلب، وقت اور مقام پوشیدہ

June 03, 2023

فائل فوٹو

پنجاب کے سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس بلایا ہے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اجلاس کے مقام اور وقت کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے 35 سے زائد سابق رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اجلاس میں نئے گروپ کی تشکیل پر مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہاشم ڈوگر اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔