بھارتی آنجہانی ہیرو عرفان خان کی فیملی پاکستانی ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی دیوانی نکلی

June 03, 2023

فائل فوٹوز

آنجہانی بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کی والدہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

ہر آنے والے دن شہرت کا نیا ریکارڈ توڑنے والا جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بھارت میں بھی یکساں مقبول ہے۔

’تیرے بن‘ کو عام عوام سمیت فن سے جڑے نامور افراد بھی دیکھ رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویوڈیو وائرل ہے جس میں مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا بتانا ہے کہ آج کل وہ اور اُن کی والدہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی کاسٹ میں نامور فنکار شامل ہیں جن میں یمنیٰ زیدی، وہاج علی، بشریٰ انصاری، سبینہ فاروق، سہیل سمیر، آغا مصطفیٰ حسن اور حرا سومرو شامل ہیں۔