جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کی 41 ویں قسط پاکستان کے علاوہ کئی ملکوں میں دیکھی گئی۔
ڈرامے کی مرکزی کردار اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تفصیلات شیئر کی ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامہ کئی ممالک میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا تھا۔
ٹوئٹر پر ڈرامہ تیرے بن کے حوالے سے امریکا، ہانگ کانگ، بھارت، بنگلادیش، نیپال اور الجیریا میں ہزاروں ٹوئٹس کیے گئے۔
اس کے علاوہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے حوالے سے بھی ٹوئٹر پر کئی ملکوں میں ٹرینڈنگ دیکھی گئی۔