• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی مصنفہ ’میرب‘ کا کردار کس اداکارہ سے کروانا چاہتی تھیں؟

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی ڈرامہ رائٹر نوراں مخدوم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں بطور ہیروئن یمنیٰ زیدی اور ہانیہ عامر کو دیکھنا چاہتی تھیں۔

یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کا آن ایئر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بلاک بسٹر ثابت ہو رہا ہے جس نے شہرت کے اپنی مثال آپ نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔

ہر زبان زدِ عام ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مرکزی کردار اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی نبھا رہے ہیں۔


اس ڈرامے کی کہانی سے متعلق اب اس کی مصنفہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ایک انٹرویو دیا ہے۔

نوراں مخدوم کا اپنی اس شاہکار کہانی کی مرکزی کردار ’میرب‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا ہے کہ اُن کے ذہن میں شروع دن سے کردار ’میرب‘ کے لیے یمنیٰ زیدی اور ہانیہ عامر تھیں جبکہ ’میرب‘ کے مدِ مقابل مرد کے کردار ’مرتسم‘ کے لیے اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا یہ کردار کون ادا کرے گا۔

نوراں کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کے لیے وہاج علی کو کاسٹ کر لیا گیا، وہاج علی نے بھی اس کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ وہ ’میرب‘ کا کردار ادا کر کے بہت خوش ہیں، اُن سے قبل یہ کردار ڈائریکٹر کی جانب سے اداکارہ نیلم منیر اور عائزہ خان کو آفر کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید