فرح گوگی کی مدد سے تعیناتیاں لینے والے بیوروکریٹس کے گرد گھیرا تنگ

June 04, 2023

لاہور ( آن لائن ) اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کو مبینہ طور پر رشوت دے کر پرکشش آسامیوں پر تعیناتیاں حاصل کرنے والے بیوروکریٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نےفرح گوگی کو مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز تعینات ہونے والے بیوروکریٹس کے خلاف شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ سمیت کئی بیوروکریٹس کےمعاملات کی بھی چھان بین شروع کردی۔پلاٹس کے میگااسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ڈائریکٹر ایل ڈی اے سبطین قریشی سابق ڈی جی ایل ڈی احمد عزیز تارڑ کے خلاف بیان بھی قلمبند کرواچکے ہیں ۔فرح گوگی چینل استعمال کرکے لاہور،گوجرانوالہ میں یکے بعد دیگرے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تعینات ہونے والے افسروں کے معاملات کی بھی چھان بین جاری ہے۔