بھارتی پارلیمنٹ، دیوار پر’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ، نیپالی سیاستدان کا تحفظات کا اظہار

June 04, 2023

سابق نیپالی وزیراعطم بابو رام بٹارائے اعتراض کرنے والوں میں شامل ہیں۔

بھارتی پارلیمنٹ کی دیوار پر’اکھنڈ بھارت‘ کے نقشہ سے مودی حکومت کے عزائم واضح ہوگئے، پڑوسی ملک کے سابق وزیراعظم نے شدید ردِ عمل کا اظہار کردیا۔

حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ارکان پارلیمنٹ نے اکھنڈ بھارت کے نام سے آرٹ ورک سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اکھنڈ بھارت سے عزم واضح ہے۔

لوک سبھارکن منوج کوٹک نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت طاقتور اور خود انحصار ہندوستان کی نمائندگی کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپالی سیاست دانوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کے نقشے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابقنیپالی سیاستدان نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام غیر ضروری اور نقصان دہ سفارتی مسائل کاسبب بن سکتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بنایا گیا آرٹ ورک اشوک کے دور سلطنت کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح نریندر مودی نے 28 مئی کو کیا تھا۔