دنیا کے ممالک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پاکستان سے بھی زیادہ ہے، اشفاق تولا

June 04, 2023

چیئرمین ریفارمز کمیشن اور معاون خصوصی اشفاق تولا نے کہا ہے کہ دنیا کے 10 ممالک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام گریٹ ڈیبیٹ میں گفتگو کے دوران اشفاق تولا نے کہا کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کرنے کی بات کا مارکیٹ پر اثر ہوتا ہے، میں تو کہتا ہوں کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔