پی ٹی آئی کے امریکی کانگریس ممبرز سے پاکستان مخالف بیانات دلوانے کے جتن

June 05, 2023


پی ٹی آئی کی جانب سے ایک طرف حقیقی آزادی کے نعرے لگائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب امریکی کانگریس ممبرز سے پاکستان مخالف بیانات دلوانے کے جتن کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے کانگریس مین گریگ کیسار سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قرار داد لانے کی اپیل کی ہے۔

ان پی ٹی آئی رہنماؤں نے پاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرانے کے لیے بھی کانگریس رکن کی مدد مانگ لی۔

رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کا کانگریس رکن گریگ کیسار سے کہنا تھا کہ کانگریس کے 86 ممبران نے ہماری پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ بھی اس کا حصہ بنیں۔

کانگریس رکن گریگ کیسار نے جواب دیا کہ آپ مجھ پر انحصار کر سکتے ہیں۔