شادی سے پہلے صرف دو چمچ اور ایک پلیٹ پر گزارا کرتا تھا، شاہد کپور

June 05, 2023

شاہد کپور، فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے ان کے گھر کے کچن میں صرفدو چمچ اور ایک پلیٹ ہوتی تھی۔

شاہد کپور نےحال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب ہماری شادی ہوئی اور میں نئے گھر میں شفٹ ہوا تو بیوی نے گھر میں سامان کی کمی کی شکایت کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ بیوی نے کہا اس گھر میں آپ کے پاس صرف دو چمچ اور ایک پلیٹ ہے، آپ اس طرح کیسے رہتے ہیں؟ تو میں نے جواب میں کہا کہ میں اکیلا ہی رہتا ہوں، آپ کیا چاہتی ہیں؟ میں اور کیسے رہوں؟

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میرا جواب سن کر بیوی نے پوچھا کہ ہمارے پاس اس گھر میں ایک ڈنر سیٹ بھی نہیں ہے، اگر کبھی مہمان آجائیں تو ان کی مہمان نوازی کیسے کریں گے؟

شاہد کپور نے بتایا کہ بیوی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یا پھر ہم باہر سے کچھ آرڈر کرلیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد اب چونکہ میری ایک فیملی ہے تو اس لیے ہم دونوں نے گھر پر توجہ دی اور اب میرا نے ہمارے گھر کو اپنی مرضی کے مطابق ڈیکوریٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد کپور کی میرا راجپوت سے شادی کی خبر سن کر ان کے مداحوں کو کافی حیرانی ہوئی تھی کیونکہ میرا راجپوت کا تعلق انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے نہیں ہیں۔ اب اس مشہور جوڑی کے دو بچے، ایک بیٹی میشا اور بیٹا زین ہے۔